Print this page

مسلمانوں کو ایک ساتھ مل کر فلسطینی مسلمانوں کی حفاظت کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،علامہ علی اکبر کاظمی

05 مارچ 2024

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ فلسطین میں جاری ظلم و بربریت روز بروز شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ معصوم اور بیگناہ فلسطینی بچوں اور خواتین پر ہونیوالی اسرائیلی جارحیت پر اقوام عالم کی بے حسی اور خاموشی انسانیت کے نام پر دھبہ ہے۔

 انہوں نے فلسطین میں ہونیوالے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو ایک ساتھ مل کر فلسطینی مسلمانوں کی حفاظت کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی حالت میں مسلمان ریاستوں کی مجرمانہ خاموشی انسانیت کے بنیادی اصولوں کیخلاف ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree