Print this page

صدر ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کی مجلس علمائے امامیہ کی ایگزیکٹیو باڈی کے سہ ماہی اجلاس میں شرکت اور خطاب

25 فروری 2024

وحدت نیوز(سرگودھا) خاتم الانبیاء ایجوکیشنل کمپلیکس میں مجلس علمائے امامیہ کی ایگزیکٹیو باڈی کا سہ ماہی اجلاس جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ ملک نصیر حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں علمائے امامیہ کی ایگزیکٹیو باڈی کے معزز اراکین نے شرکت کی ۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔ اس کے بعد جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ چوھدری ضیغم عباس نے اجلاس کی غرض وغایت بیان کی ۔

جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب اس اجلاس میں بطور مہمان خصوصی مدعو تھے ۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے نہایت ہی خوبصورت گفتگو فرمائی ۔

انہوں نے عصر غیبت میں علماء کی ذمہ داریاں اور خصوصیات بیان کیں جنہیں شرکاء اجلاس نے بہت سراہا ۔اجلاس کے آخری مقرر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ ملک نصیر حسین تھے ۔جنہوں نے خطبہ صدارت دیا ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree