Print this page

نجم عباس خان کی زیر صدارت اجلاس، ایم ڈبلیوایم لاہور کا ولادت حضرت فاطمہ زہراؑ پر ر جشن کوثر کےانعقاد کا اعلان

11 دسمبر 2023

وحدت نیوز(لاہور)جناب نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی زیر صدارت ، العصر اسلام پورہ کرشن نگر لاہور میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع لاہور کی کابینہ کے عہداروں نے شرکت کی ۔ جناب آغا سید حسین شاہ زیدی صوبائی سیکریٹری سیاسیات اور جناب سید فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات نے خصوصی شرکت کی ۔ یہ میٹنگ لاہور میں میلاد حضرت زہراء (س) کی مناسبت سے جشن کوثر کے پروگرام کے سلسلے میں منعقد کی گئی جس میں کئی امور کا جائزہ لیا گیا ۔

 اس عظیم الشان جشن کے لئے کئی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ جنہوں اپنے کا آغاز کردیا ہے ۔ ہر سال لاہور جشن کوثر کا ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہوتا ہے ۔ لاہور میں حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت جشن کوثر پر خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے ۔ علمائے کرام اور ذاکرین عظام خطاب اور مدحت اہلبیت علیہم السلام بیان کریں گے ان شاءاللہ ،نذرونیاز کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے ۔ لہذا اس جشن کے لئے ابھی سے ضلع لاہور کے زیر اہتمام کئی میٹنگز کا آغا ہو گیا ہے ۔ اگلی میٹنگز میں ان  شاءاللہ جلد ہی اجرائی کمیٹیوں کا اعلان کردیا جائے گا۔ میٹنگ میں کئی ایک اہم فیصلے بھی کیے گئے ۔ میٹنگ کے اختتام پر برادر سید مستنصر کاظمی کو ضلعی کابینہ ضلع لاہور میں بطور ضلعی سیکرٹری تربیت نامزد کیا گیا ہے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree