Print this page

صدر ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کی جانب سے لاہور شہر کی سرکردہ شخصیات کوآزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت

25 نومبر 2023

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کی صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نےاپنی کابینہ اور ضلعی کابینہ کے معزز اراکین کے ہمراہ لاہور شہر کی سرکردہ شخصیات کو 26 نومبر بروز اتوار آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی ، صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید آغا حسین شاہ زیدی،صوبائی سیکریٹری فلاح وبہبود جناب شیخ عمران علی، صوبائی سیکرٹری مالیات جناب فصاحت علی بخاری،ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نجم عباس خان، ضلعی جنرل سیکرٹری جناب نقی مھدی ، ضلعی سنیئر نائب صدر ضلع لاہور ہمراہ تھے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree