Print this page

علامہ علی اکبر کاظمی کا مدرسہ القائم کا دورہ ، علامہ محمد اقبال کامرانی کو آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت

21 نومبر 2023

وحدت نیوز(لاہور )26نومبر آزادی فلسطین مارچ کی دعوتی مہم کے سلسلے میں علامہ محمد اقبال کامرانی صاحب کو باقاعدہ دعوت دی گئی ہے ۔ کینال ویو مدرسہ القائم کاوزٹ ۔

علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب  اپنے وفد کے ہمراہ مدرسہ القائم پہنچے جہاں علامہ محمد اقبال کامرانی سے ملاقات اور انہیں 26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کی دعوت دی ۔

 آقا محمد اقبال کامرانی صاحب نے کہا کہ میں خود بھی حاضر ہونگا اور علاقے کے مومنین کو قائل کریں گے کہ وہ بھی شرکت کریں ۔ اس وزٹ میں مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصور علی مہدی ،صوبائی آفس سیکریٹری ظہیر کربلائی اور جناب علامہ مظہر اعوان صاحب ضلعی جنرل سیکرٹری مجلس علماء مکتب اہلبیت ضلع لاہور بھی ہمراہ تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree