Print this page

ہم شہید قائد عارف الحسینی کے روحانی فرزندان ہیں اور عزاداری سید الشہداءؑ کے احیاء کی خاطر ہمہ وقت میدان عمل میں موجود ہیں،علامہ علی اکبر کاظمی

23 مئی 2023

وحدت نیوز(لاہور)صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی نے برانتھ روڈ رشی بھون یونٹ کی کابینہ سے آئندہ 3 سال کیلئے حلف لے لیا. صوبائی صدر نے رشی بھون یونٹ میں ضلعی آرگنائزر نقی مہدی اور آفتاب ہاشمی کے ہمراہ شرکت کی۔

 علامہ علی اکبر کاظمی نے اس موقع پر یونٹ اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کا پیغام ہے کہ عزاداری ہماری شہ رگ حیات، ہم شہید قائد عارف حسین الحسینی کے روحانی فرزندان ہیں اور عزاداری سید الشہداء مولا و آقا امام حسین علیہ السلام کے احیاء کی خاطر ہمہ وقت میدان عمل میں موجود ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree