Print this page

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی وصوبائی قائدین کی مولانا غلام عباس جعفری مرحوم کی مجلس چہلم میں شرکت اور خطاب، اہل خانہ سے تعزیت

05 فروری 2023

وحدت نیوز(مریدکے)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی اپنے وفد کے ہمراہ تحصیل مرید آمد ، مرحوم حجۃ الاسلام مولانا غلام عباس جعفری کے گھر گئے جہاں انہوں فاتحہ خوانی کی بعد ازاں وہ مرحوم کی مجلس ترحیم میں تشریف لے گئے ۔ اس موقعہ پر وزیر اعلی پنجاب کےسابق معاون خصوصی پولیٹیکل افیئرز ومرکزی سیکرٹری سیاسیات برادر سید اسد عباس نقوی اور برادر سید حسن رضا کاظمی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی بھی خصوصی شرکت۔

مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی گئی مجلس عزا میں شریک ہوئے ۔ جہاں پر علامہ سید رضا ہمدانی سنیئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے مجلس عزاء سے خطاب کیا اور مجلس عزاء کے آخر میں مرحوم مولانا غلام عباس کی مغفرت کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی کرائی ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree