Print this page

نعرہ حیدری ؑ لگانے کے جرم میں شہید توقیر حسین کے اہل خانہ سے ایم ڈبلیوایم کے وفدکی ملاقات، اہل خانہ کا قانونی مددپر اظہا رتشکر

07 جولائی 2022

وحدت نیوز(لاہور)  نعرہ حیدری لگانے پرلاہور کے علاقے سندر میں تھیم پارک ہاوسنگ سوسائٹی میں بے رحم اور متعصب انتظامیہ کے ہاتھوں شہید کئے جانیوالے توقیر حسین کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیلئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے وفد نے سینیئر نائب صدر علامہ حسن رضا ہمدانی کے قیادت میں شہید کے والد رستم علی سے ملاقات کی اور شہید کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے شہید کے لواحقین کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہید کے لواحقین کیساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی حوالے سے مظلوم والد کو انصاف کی فراہمی میں بھی ایم ڈبلیو ایم اپنا کردار ادا کرے گی۔

شہید توقیر حسین والد رستم علی نے کہا کہ وہ اپنا گھر، بار، مال، اسباب سب کچھ چھوڑ سکتے ہیں، مگر علی علیہ السلام کی ولایت نہیں چھوڑ سکتے، ہم اپنی جانیں قربان کر دیں گے، لیکن علی حق کا نعرہ نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے علامہ سید حسن رضا ہمدانی اور وفد کے دیگر ارکان کا شکریہ ادا کی۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے وکلاء کے حوالے سے جو مدد کی ہے، اس احسان کو وہ کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل تھیم پارک سوسائٹی مین علی حق کا نعرہ لگانے پر سوسائٹی کے مالک نے سکیورٹی گارڈز کے ہمراہ تشدد کرکے توقیر حسین کو شہید کر دیا تھا۔ سندر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree