Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنما حسن کاظمی کی رہائش گاہ پر جشن ولادت امام حسین ؑ کا انعقاد، سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

09 مارچ 2022

وحدت نیوز(شیخوپورہ)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی کی رہائش گاہ پر سالانہ جشن آمد مولا حسین علیہ السلام و غازی عباس علمدار علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا. جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات برادر سید اسد نقوی اور دیگر معزز شخصیات سمیت حسینیوں کہ کثیر تعداد نے شرکت کی. پروگرام میں خطباء و مشائخ نے امام حسین علیہ السلام اور مولا غازی عباس علیہ السلام کی شان بابرکات پر گفتگو کی جبکہ نعت خواں اور منقبت خواں احباب نے شانِ ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام و مولا غازی عباس علمدار علیہ السلام میں گلہائے عقیدت پیش کیے. امامیہ کالونی اور ضلع شیخوپورہ کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے اس پُر مسرت موقع پر کیک کاٹا گیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree