Print this page

سابق وفاقی وزیر داخلہ مخدوم سید فیصل صالح حیات کی ایم ڈبلیوایم ضلع چنیوٹ کے سیکریٹری جنرل سید اخلاق شاہ سے ملاقات

21 دسمبر 2021

وحدت نیوز(چنیوٹ)سابق وفاقی وزیر داخلہ مخدوم سید فیصل صالح حیات کی سانگرہ سادات چنیوٹ آمد۔ مخدوم فیصل صالح حیات نے سانگرہ سادات میں معروف سیاسی رہنما سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین چنیوٹ سید اخلاق الحسن شاہ سے ملاقات کی اور ان کے والد مرحوم سید غلام مرتضیٰ شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت و مرحوم کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

مخدوم فیصل صالح حیات نے کہا کہ مرحوم سید غلام مرتضیٰ شاہ کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، مرحوم انتہائی ملنسار اور شفیق انسان تھے، اس سے مل کر ہمیشہ محبت کا احساس ہوتا تھا، خدا مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree