Print this page

ڈاکٹر عبدالقدیر خان وہ قومی ہیرو ہیں جنہوں نے پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی خدمت کی ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

10 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ڈاکٹر قدیرخان کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر وطن عزیز کا عظیم سرمایہ تھے، عظیم سائنسدان مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی، ڈاکٹر عبدالقدیر نے پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی خدمت کی ہے ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک مثالی انسان تھے، مرحوم و مغفور نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر حقیقت میں پاکستان اور عالم اسلام کے سفیر تھے۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، ڈاکٹرعبدالقدیر خان پاکستان کے محسن ہیں اور قومی ہیرو تھے، پاکستان عظیم شخصیت اور قومی ہیرو سے محروم ہو گیا۔ آنیوالی نسلیں عظیم قومی ہیرو کی خدمات کویادرکھیں گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree