Print this page

پرویزمشرف کے فیصلے کے بعد خودساختہ بیماریوں کی آڑ لینے والے بھی نہیں بچ سکیں گے، علامہ عبدالخالق اسدی

18 دسمبر 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف عدالت کا فیصلہ ان سیاسی شخصیات کے لیے بھی پیغام ہے جن پر کرپشن کے بڑے بڑ ے مقدمات ہیں اور جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ خود ساختہ بیماری کی آڑمیں سزا سے جان بچا لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اس اعتبار سے اہم بھی ہے کہ ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ مستقبل میں مزید سخت اور خلاف توقع فیصلوںسے ثابت کیا جاسکتاہے کہ نئے پاکستان میں کوئی بھی قصوروار رعایت کا قطعاََ مستحق نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کا وقار ملکی سلامتی کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔

علامہ اسدی نے کہاکہ دہشت گردی کے عالمی مراکز کسی نہ کسی شکل میں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر کے اسے غیر مستحکم کرنے میں لگے رہتے ہیں۔پاک فوج  مادر وطن کا مضبوط دفاع اور سالمیت کی ضمانت ہے۔اگر کوئی بیرونی طاقت یہ سمجھتی ہے کہ وہ سازشوں کے بل بوتے پر فوج کے خلاف کسی مہم میں کامیابی حاصل کر لیں گے تو وہ قطعی مغالطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کے خلاف نفرت پھیلا کر مذموم مقاصد کی راہ ہموار کرنا اب ممکن نہیں رہا۔عوام باشعور ہو چکی ہے اور اسے قومی اداروں پر پوری طرح اعتماد ہے۔کچھ عالمی طاقتیں اور اسٹیبلشمنٹ میں موجود شخصیات ابھی تک نواز شریف کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔نواز شریف کی ضمانت اور پرویز مشرف کی سزا سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ نواز شریف موجودہ حکومت سمیت دیگر بااختیار اداروں سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف مسلکی سوچ کے مالک ہیں اور پڑوسی ملک بھارت سمیت پاکستان دشمن عالمی لابی کے لیے وہ اہمیت کے حامل ہیں۔اب ان کی پاکستانی سیاست میں کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree