عزاداری پر درج غیر قانونی مقدمات ختم نا ہونے کی صورت میں بانیان مجالس وجلوس کا ایم ڈبلیوایم کی احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان

17 اکتوبر 2018

وحدت نیوز (لاہور) امام بارگاہ درِ حسین لاہور میں لاہور کے مجالس عزاء و جلوس ہائے عزاء کے بانیان کا اجلاس سید حماد سندر شاہ کے زیرِ انتظام منعقد ہواجس میں عزاداری نواسہ رسول صلی علیہ وآلہ وسلم کو پنجاب میں درپیش مسائل پر باہمی مشاورت کے بعد تمام بانیان مجالس نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ حکومت بانیان مجالس کے خلاف تمام جھوٹی ایف آئی آرز ختم کرے اور گزشتہ دورِحکومت کی انتقامی کارروائیوں کے سلسلے کو بند کرے بصورت دیگر جمعتہ المبارک کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے زیرِ اہتمام تحفظ عزاداری تحریک کا بھرپور ساتھ دینگے اور پنجاب انتظامیہ کی اس متعصبانہ پالیسی کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار لاہور کے مجالس عزاء و جلوس ہائے عزاء کے بانیان نے امام بارگاہ درِ حسین میں منعقد بانیان مجالس و جلوس ہائے عزاء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمائدین شہر نے کیا،جلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم لاہور نجم خان، سیکرٹری شماریات ایم ڈبلیو ایم پنجاب علمدار زیدی ، کنوینئیر شیعہ شہریان پاکستان علامہ وقار الحسنین نقوی سمیت لاہور کےمختلف علاقوں کے مرکزی بانیان آغا شاہ حسین قزلباش، سید حماد سندر شاہ، خواجہ بشارت حسین کربلائی، سید وسیم حیدر گردیزی، سید تاثیر رضا نقوی، سید عمران حیدر نقوی ، سہد جالے شاہ، سید حسن، خواجہ میثم عباس و دیگر بانیان نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ وقار الحسنین نقوی نے کہا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بانیان مجالس کے خلاف غیر قانونی ایف آئی آرز درج کر کے بے گناہ شہریوں کو حراساں کیا گیاجبکہ ان مجالس کے خلاف کسی شہری کی جانب سے کوئی شکایات سامنے نہیں آئی اور تمام ایف آئی آرز پولیس اور ریاست کی مدعیت میں درج کی گئیں. پولیس ورسز عزادارانِ نواسہ رسول (ص) کا ہونا انتہائی تشویش ناک ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایم ڈبلیو ایم قائدین نے وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پرامن ماحول میں منعقد ہونے والے روایتی اور لائسنس یافتہ مجالس اور جلوس ہاے عزا پر ناجائز ایف آئی آرز کو فی الفور خارج کیا جائے ہم مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کے اس مطالبے کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور اگر پولیس گردی کے اس سلسلے کو نہ روکا گیا اور سابق حکومت کی عزاداری مخالف پالیسیوں کو ترک نہ کیا گیا تو عزاداران امام حسین (ع) تحفظ عزاداری احتجاجی تحریک کا آغاز لاہور سے کریں گے. دوسری جانب اجلاس میں موجود تمام اراکین نے ناجائز ایف آئی آرز آئندہ جمعہ تک خارج نہ کرنے کی صورت میں مجلس وحدت مسلمین کی تحفظ عزاداری احتجاجی تحریک کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree