فضل الرحمٰن جیسے لوگوں سے ایسی ہی توقع کی جا سکتی ہے ، ان کے اجداد بھی پاکستان کے مخالف تھے، علامہ مبارک علی موسوی

11 اگست 2018

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی نے فضل الرحمٰن کے چودہ اگست سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس انسان نے 30 سال اقتدار کے مزے لوٹے ہوں اور اچانک سے سب آسائشیں چھن جائیں اس بوکھلاہٹ کے شکار شخص سے ایسے ہی بیان کی توقع کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمٰن جیسے شخص کے منہ سے پاکستان مخالف بیان کوئی نئی بات نہیں ان کے اجداد بھی قیام پاکستان کے مخالف تھے ۔ اور یہی لوگ تھے جنہوں نے کہا کہ ہم پاکستان بنانے کے گناہ میں شامل نہیں ۔

علامہ مبارک علی موسوی نے مزید کہا کہ ان منافقین کا چہرہ کھل کر عوام کے سامنے آ گیا ہے اور عوام نے دین فروشوں کو انتخابات میں بری طرح رد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام چودہ اگست منانے کی بھرپور تیاری کرے اس سال پورے پاکستان کی عوام چودہ اگست کو شایان شان طریقے سے منا کر بانی پاکستان اور پاکستان کے شہدا کو خراج تحسین پیش کریں ۔ علامہ مبارک علی موسوی نے وحدت یوتھ کو چودہ اگست کو شایان شان منانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree