پنجاب اسمبلی میں نیب کیخلاف مذمتی قرارداد شرمناک ہے ، علامہ مبارک علی موسوی

01 مارچ 2018

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نیب کے شکنجے سے بچنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اپنانے پر تلی ہوئی ہے ۔ نیب کیخلاف پنجاب اسمبلی میں حکومت کی جانب سے مذمتی قرارداد پیش کرنے سے حکومتی بوکھلاہٹ عوام کے سامنے ہے ۔ ن لیگ اداروں کو کمزرور کرنے کی سازش میں مصروف ہے ۔ یہ کبھی عدلیہ پر حملہ کرتے ہیں اور کبھی فوج پر ، اس بار ن لیگ کا ہدف نیب نظر آ رہا ہے ۔ اسمبلی میں نیب کیخلاف قرارداد لانا نیب جیسے ادارے پر حملہ تصور کیا جائے گا اور قوم 2018 کے الیکشن میں اس کرپٹ ٹولے کو معاف نہیں کرے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو اپوزیشن اور عدالتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جن کی وجہ سے آج ان پارٹی صدارت کا خواب شرمندی تعبیر ہوا ہے ۔ پاکستان میں عوام کے دیرینہ مسائل بیروزگاری، مہنگائی اور دہشت گردی ہیں جن کے خاتمے کے لیےپنجاب حکومت سنجیدہ نظر نہیں آتی ہے، علامہ مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں عوامی مفادات کے قوانین پاس کرنے کی بجائے اداروں کیخلاف سازشیں کی جا رہی ہیں جو نہایت شرمناک عمل ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree