Print this page

اسلامی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کیخلاف امریکہ سے سفارتی سطح پر احتجاج کرے،مولانا حسن امیر

09 دسمبر 2017

وحدت نیوز(سرگودھا) امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قبلہ اول بیت المقدس کو غاصب اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر ملک گیر  یوم مردہ باد امریکہ واسرائیل کےحوالے سے ضلع سرگودھا سٹی مرکزی امام بارگاہ سات بلاک سے بعد نماز جمعہ  ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان مولانا حسن امیر  ڈویژنل صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سرگودھا کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی جوپریس کلب پر جا کر اختتام پزیر ہوئی، شرکاء ریلی نے امریکہ اسرائیل اور آل سعود کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حسن امیر نے کہا کہ حکومت پاکستان اگر غیرت مند مسلمان نمائندہ حکومت ہے تو فوری طور پر امریکی سفیر کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ اس کے ہاتھ میں دے ، اسرائیل کو عالم اسلام تسلیم نہی کرتا اس لئیے ال سعود امریکہ و اسرائیل کی گود سے نکل کر یمن فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگین نہ کرے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree