پنجاب میں کالعدم شدت پسندوں کو اب بھی صوبائی وزیر قانون کی آشیرباد حاصل ہے، علامہ مبارک موسوی

11 اکتوبر 2017

وحدت نیوز (لاہور) نون لیگ سیاست بچانے کے لئے ریاست کو داوُ پر لگانے سے باز رہے، لیگی حکومت فرقہ واریت کو ہوا دے کر دشمن کے ہاتھ مضبوط کر رہی ہے، پنجاب میں دہشتگردوں کاسب سے بڑا سہولت کار راناثنااللہ ہے،پنجاب میں کالعدم شدت پسندوں کو اب بھی پنجاب حکومت کے وزیر قانون کی آشیرباد حاصل ہے،پنجاب کے مختلف اضلاع میں اب بھی شدت پسند پولیس پر دباوُ ڈال کر مخالف مسالک کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے میں مصروف ہیں،ناروال،فاروق آباد میں پنجاب پولیس انتہا پسندوں کیساتھ مل کر فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والوں کو ہراساں کرنے میں مصروف ہیں،آئی جی پنجاب ان واقعات کا نوٹس لیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع سے آئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا پنجاب میں آپریشن ردالفساد کے باوجود انتہا پسندوں کا کھل کر مخالفین کیخلاف جھوٹی کاروائیاں لمحہ فکریہ ہے،پنجاب میں انتہا پسندوں کیخلاف کاروائی کاغذوں اور رپورٹس کے حد تک محدود ہے،کالعدم شدت پسند گروہ اسی طرح متحرک ہے،ملت تشیع کیخلاف اس محرم میں درجنوں ایف آئی آر درج ہوئے ،پنجاب میں ہمیں مقبوضہ کشمیر جیسے حالات کا سامنا ہے،ہمیں مذہبی آزادی جیسے آئینی قانونی حق سے محروم کیا جا رہا ہے،دہشتگردوں کیساتھ بیلنس پالیسی کے تحت ہمارے درجنوں علماء اور نوجوانان تاحال غائب ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے جن جن صوبوں میں ن لیگ کی حکمرانی ہے ملت جعفریہ وہاں مظالم کا شکار ہے،ہم انشااللہ جناح کے پاکستان کو انتہا پسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دینگے،قیام پاکستان سے اب تک ملکی سالمیت و بقا کے لئے ہم قربانیاں دیتے آئے ہیں انشااللہ دفاع پاکستان کے لئے بھی ہم اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کرینگے،پاکستان میں بسنے والے تمام پاکستانی متحد ہیں،اور دشمن کے کسی بھی ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree