این اے 120 ضمنی الیکشن، ایم ڈبلیو ایم لاہور کا ڈاکٹر یاسمین راشد کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلانے کا اعلان

10 ستمبر 2017
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کا حلقہ این اے 120 میں انتخابی مہم کے لئے جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس،اجلاس کی صدارت مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کی،اجلاس میں حلقہ 120 میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کی حمایت میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلانے کا اعلان،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ کرپٹ مافیا اور مورثی سیاست کیخلاف تاریخی انتخابی مہم چلائیں گے،ن لیگ نے ہمیشہ ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی، نیشنل ایکشن پلان کے نام پر پنجاب بھر میں ملت تشیع کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے،ہمارے درجنوں علماء،اور پڑھے لکھے نوجوان اب بھی پنجاب میں غائب ہیں،ہمارے علماء اور نوجوانوں کی گمشدگی میں پنجاب حکومت برابر کے شریک ہیں،ایم ڈبلیوایم کے کارکنان خلوص نیت سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتخابی مہم میں بھر پور حصہ لیں،انشااللہ این اے 120 سے کرپٹ مافیا اور مورثی سیاست کو شکست دینگے،این اے 120 سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے مجلس وحدت مسلمین کے اعلان کے بعد اس امر کی یقین دہانی کی ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار کی کامیابی کے لئے کلیدی کردار ادا کرینگے،مجلس وحدت مسلمین اسلام پورہ یونٹ آج اسلام پورہ میں انتخابی دفترکا بھی افتتاح کریگی،حلقہ بھر میں کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم کے لئے مردوں کیساتھ ساتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین بھی بھرپور کردار ادا کریگی۔
 


اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree