سرکاری اہلکاروں اور پٹواریوں کو سڑکوں پر لا کر عوام کو بیووقوف بنانے کوشش کوعوام نے مسترد کر دیا،ڈاکٹر افتخار نقوی

10 اگست 2017

وحدت نیوز(لاہور) ن لیگ کے گارڈ فادر نوازشریف کا شو فلاپ ثابت ہوا،سرکاری اہلکاروں اور پٹواریوں کو سڑکوں پر لا کر عوام کو بیووقوف بنانے کوشش کوعوام نے مسترد کر دیا،آل شریف کی بادشاہت کو بچانے کے لئے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال پر اعلیٰ عدلیہ نوٹس لیں،اصل ملین مارچ کا پتہ نااہل حکمرانوں کو تب چلے گا جب شہداء کے لواحقین انصاف کے لئے گھروں سے نکلیں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر افتخارحسین نقوی نے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ آل شریف اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے کی ناکام کوشش میں ہیں،پاکستان کے غریب عوام کی خون پسینے کی کمائی لوٹنے والوں کو عوام معاف نہیں کریگی،ن لیگی گلوں بٹوں نے نااہل گارڈ فادر کی ریلی میں صحافیوں کیساتھ جو سلوک کیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،نوازشریف نے آزادی صحافت پر حملہ کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے روحانی و سیاسی باپ جنرل ضیاء کے حقیقی پیرو ہے،دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست آج مکافات عمل کا شکار ہے،لوگوں کو سڑک ناپنے کے طعنے دینے والے آج سادہ کپڑوں میں ملبوس سرکاری اہلکاروں کو لے کر سڑک ناپنے میں مصروف ہیں،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے شہداء اور سانحہ ماڈل ٹاوُن کے قاتلوں کے چہروں سے جلد نقاب اترنے والے ہیں،انشااللہ ہمارے شہداء کے قاتل اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی رسوا ہونگے،ہم اپنے بے گناہ محب وطن شہیدوں کے لہو کو رائیگان نہیں جانے دینگے،اللہ کا وعدہ ہے کہ ظالم اپنے انجام کو پہنچ کر رہیگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree