برسی شہید قائد، ایم ڈبلیو ایم لاہور کی بھرپور رابطہ عوام مہم جاری، 200 سے زائد بسوں کا قافلہ لیجانے کا عزم

24 جولائی 2017

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور نے اسلام آباد پریڈ گرونڈ میں چھ اگست کو منعقدہ جلسے کے لئے رابطہ مہم تیز کردی، علماء کرام کا مختلف مساجد میں نمازیوں سے خطاب، یوتھ ونگ کی ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم شروع، لاہور جامع مسجد قصر بتول میں علامہ حسن ہمدانی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 6 اگست کو اپنے محبوب شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے تاریخی اجتماع منعقد کرکے شہید کے روحانی فرزندان عہد وفا کا اعلان کریں گے، شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی اتحاد امت کے داعی اور استحصالی نظام کیخلاف تھے، ہم پاکستان سے فرقہ واریت ،ناانصافی اور کرپشن کیخلاف میدان میں حاضر ہیں اور انشااللہ وطن عزیز شدت پسندوں، انکے سہولت کاروں، انکے سیاسی سرپرستوں اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات ملنے تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔


انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں ان کے سہولت کاروں اور کرپٹ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں، پاکستانی قوم ان ملک دشمنوں کیخلاف متحد ہے، ہم جناح اور اقبال کے پاکستان کو سیاسی فرعونوں، معاشی قارونوں اور مذہبی بلعم بعوروں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دینگے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپٹ حکمران ہیں، جو اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لئے ملک دشمن دہشتگردوں کے سیاسی سرپرستوں کو گلے سے لگائے بیٹھے ہیں، انشااللہ وطن دشمنوں سے حساب لینے کا وقت آگیا ہے، پوری ملت متحد ہو کر میدان عمل میں نکلے اور مملکت خداداد پاکستان کو ان کرپٹ اور ملک دشمن مافیا سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کرے، علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ انشااللہ لاہور سے 200 سے زائد بسوں کا قافلہ اسلام آباد جلسے میں شرکت کے لئے روانہ ہوگا، دریں اثنا ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ کے رہنما سید سجاد نقوی نے کہا کہ ہم نے ڈورٹو ڈور رابطہ میں شروع کی ہے انشااللہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اسلام آباد جلسے میں شریک ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree