Print this page

عزاداری ہمارا آئینی قانونی حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ماجد علی

15 جون 2017

وحدت نیوز(لاہور) ملک بھر کی طرح پنجاب بھر میں بھی ایام خلیفتہ المسلمین امیرالمومینن حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کے مناسبت سے 19 رمضان تا 21 رمضان المبارک مجالس عزاء و جلوس ہائے عزاء کا انعقاد ہوگا۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے تحفظ عزاداری سیل کے سیکرٹری رانا ماجد علی نے لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ اور پنجاب حکومت عزاداروں کی سکیورٹی اور مجالس عزاء و جلوس ہائے عزاء کے انعقاد میں عزاداران امام عالی مقام کیساتھ بھرپور تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی سیکرٹریٹ میں قائم کنٹرول روم سے پنجاب بھر کے اضلاع سے رابطے میں رہیں گے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں انتظامیہ کیساتھ مل کر اس کا سدباب کرنے کی کوشش کریں گے، لیکن عزاداری جو ہمارا بنیادی آئینی و قانونی حق ہے اس پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہماری یہ عبادت ہے اور ہم اس میں کسی بھی قسم کے خلل کو بنیادی آئینی حقوق سے متصادم سمجھتے ہوئے مسترد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت معصومینؑ پر عمل کرتے ہوئے ہمیں باہمی وحدت اخوت اور امن و محبت کی فضا کر برقرار رکھنا ہے تاکہ دشمن اپنے مذموم عزائم میں کا میاب نہ ہو سکے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree