Print this page

ملک دشمن ’’را ‘‘کےایجنڈ احسان اللہ احسان کوایک منظم منصوبہ بندی کیساتھ معصوم بناکر پیش کرنے کی سازش ہو رہی ہے، علامہ ملازم حسین نقوی

27 اپریل 2017

وحدت نیوز (لاہور) ملک دشمن ،،را ،،کا ایجنڈ احسان اللہ احسان ہزاروں پاکستانیوں کاقاتل ہے،ایک منظم منصوبہ بندی کیساتھ اس ملعون کو معصوم بناکر پیش کرنے کی سازش ہو رہی ہے،قوم کو ہیجانی کیفیت میں ڈالنے وا لے جواب دیں ،اس ایجنڈے کے پیچھے کونسی طاقت ملوث ہے؟ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ملازم حسین نقوی نے صوبائی سیکرٹریٹ پنجاب میں ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا۔

 انہوں نے کہاہم اپنے اسی ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قاتل کو سپورٹ کرنے والوں کو رسوا کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،ہم حکومت وقت اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس شرپسند کو فوری فوجی عدالت میں پیش کرکے پھانسی دی جائے،احسان اللہ احسان ملعون کے حمایت میں بولنے والوں کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی عمل میں لائی  جائے،اگر ان درندوں کے ہمدردوں کیخلاف کاروائی نا کی گئی تو شہداء کے لواحقین یہ سمجھیں گے کہ حکومت اور مقتدر ادارے وارثان شہداء کو انصاف دلانے میں سنجیدہ نہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree