Print this page

علامہ علی اکبر کاظمی کی سربراہی میں عزادری سیل ایم ڈبلیوایم راولپنڈی کی سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی سے ملاقات

28 ستمبر 2016

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی اکبر کاظمی کی سربراہی میں عزاداری سیل کی سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی سے ملاقات۔ اس موقع پر سی پی او سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا کہ قیام امن کیلئے پولیس کے جوانوں کی کاوشیں اور قربانیاں لائق تحسین ہیں۔ سی پی او نے اس موقع پر کہا کہ قیام امن کیلئے ایم ڈبلیو ایم کے عزاداری سیل سےبھرپور تعاون کیا جائے گا اور مربوط رہا جائے گا۔ علامہ علی اکبر کاظمی نے اس امید کا اظہار کیا کہ پولیس کے جوان انشاء اللہ اس مرتبہ پہلے سے بڑھ کر عزاداران، مجالس عزا، اور جلوسوں کی حفاظت کا کام سرانجام دیں گے۔ عزاداران عزادری کے مسائل کے حل کیلئے عزاداری سیل سے رابطہ کرسکتے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree