Print this page

کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایم ڈبلیوایم کابروز جمعہ ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان

10 ستمبر 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس وحدت سیکریٹریٹ اسلام آبادمیں علامہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کراچی میں سمیت ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ، قومی سیاسی صورتحال ،اسلام آباددھرنااور سیلاب کی تباہ کاریوں پر تفصیلی غور وخوض کیا گیا، علامہ ناصرعباس جعفری نےکراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن ناکام ثابت ہوا ہے اب مذید سانحات سے بچنے کے لئے کراچی میں پاک فوج کا وزیر ستان طرز کا آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے، انہوں نے  کراچی سمیت ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ خصوصاًگذشتہ دنوں شہید ہونے والے علامہ علی اکبر کمیلی کے بہیمانہ قتل کے خلاف 12ستمبر بروز جمعہ ملک بھر میں پرزور یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا، انہوں نے تمام مرکزی ، صوبائی اور ضلعی عہدیداروں کو ہدایات جاری کیں کےملک بھر کی جامع مساجد اور پریس کلبوں پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں کا انعقاد کیا جائے اور پنجاب ، خیبر پی کےاور کشمیر میں آنے والے حالیہ سنگین سیلاب کے پیش نظروحدت یوتھ، وحدت اسکاوٹ اور خیر العمل فاونڈیشن کو ہدایات جاری کیں کہ ملک بھر میں ریلیف کیمپ لگائے جائیں اور سیلا ب زدگان کی ہر ممکن کوششیں بروئے کار لائی جائیں ، انہوں نے مذید کہا کہ اسلام آباد میں جاری انقلاب دھرنے میں امدادی سامان کی فراہمی اور کارکنان کی شرکت جاری رکھی جائے گی جبکہ ایم ڈبلیوایم ڈاکٹر طاہر القادری کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree