Print this page

ڈیڈ لائن سے قبل نوازشریف مستعفی نہ ہوئے توملک گیردھرنوں کا آغاز ہوگا، علامہ ناصرعباس جعفری

17 اگست 2014

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ عدالتی کمیشن کی رپورٹ منظرعام پر آجانے کے باجود شہباز شریف کا مستعفی نہ ہونا باعث شرم ہے، شہباز شریف کا ایک اور جھوٹا قوم کے سامنے آگیا ہے،اڑتالیس گھنٹےکی ڈیڈلائن کے خاتمے کے بعدملک گیر دھرنوں کا آغازکردیا جائےگا،عوام نے فیصلہ کرلیااب حکومت کے خاتمے تک گھر نہیں جانا، ان خیالات کا اظہارانہوں نےمرکزی سیکریٹریٹ میں جاری ایم ڈبلیوایم کی کور کمیٹی کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ شفقت شیرازی،علامہ احمد اقبال،علامہ اعجازبہشتی، علامہ عبد الخالق اسدی، ناصرعباس شیرازی اور فضل عباس نقوی موجود تھے۔

 

علامہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاون کی عدالتی تحقیقاتی رپورٹ کو ایک ہفتہ تک عوام کی نظروں سے اوجھل رکھی ،اب جب رپورٹ منظرعام پر آچکی ہے تو سانحہ کے مرکزی ملزم اور پندرہ بے گناہ خواتین و جوانوں کے قاتل شہباز شریف اورنواز شریف کا مستد اقتدار پربیٹھے رہناآئین اور قانون کی کھلم کھلا توہین ہے، پاکستان کے کروڑوں عوام نواز شریف اور شہباز شریف کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں،اسلام آبادمیں موجود لاکھوں غیور پاکستانی وطن عزیز میں رائج استبدادی، کرپٹ،استحصالی، سرمایہ دارانہ نظام سے نجات حاصل کئے بغیرگھروں کو نہیں لوٹیں گے، ایم ڈبلیوایم پاکستان کو حقیقی جمہوری آزادی دلوانے اور اہل سنت کے ساتھ قائم اسٹریجیٹک پارٹنر شپ کی بقاءکے لئے اپنےخون کے آخری قطرے تک میدان میں حاضر رہیں گے۔

 

انہوں نے مذید کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے حکومت کو دی جانے والی ڈیڈ لائن کے خاتمے اور نواز شریف کے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا، تمام اتحادی جماعتیں مل کر ملک بھر کی اہم شاہراہوں اور ریلوے اسٹیشنز پر دھرنوں کا آغاز کر دیں گی ، پہلے مرحلے میں سندھ اور پنجاب کی اہم شاہراہیں بلاک کی جائیں گی، دوسرے مرحلےمیں گلگت بلتستان ، بلوچستان اورخیبر پی کے میں دھرنوں کا آغاز کر دیا جائے گا اور یہ دھرنے حکومت کے خاتمے تک جاری رھیں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree