Print this page

پنجاب حکومت نے ایم ڈبلیوایم کے 45کو گرفتار کرکے اپنی ناکامی کا اظہار کر دیا، ناصر شیرازی

09 اگست 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے  پنجاب حکومت کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران نے حقیقی انداز میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے، یوم شہداء میں شرکت کے لئے آنے والے ایم ڈبلیوایم کے کارکنان کو جبراً گرفتار کیا جا رہا ہے، مختلف شہروں سے یوم شہداء میں شرکت کے لئے آنے والے 45 کارکنان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے،پنجاب حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہمیں ظلم کے خلاف جدوجہد سے نہیں روک سکتے، ہم خون کے آخری قطرے تک میدان میں ڈٹے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹریٹ مسلم ٹاون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

ان کا مذید کہنا تھا کہ یوم شہداء اور انقلاب مارچ کسی صورت ملتوی نہیں ہوگا، کارکنان تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے منہاج القرآن پہنچیں ، اگر پنجاب حکومت کے مظالم اسی طرح جاری رہے تو ملک بھر میں احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کر دیا جائے گا، کارکنان اور عوام کسی بھی قسم کی ہنگامی کال کے لئے خود کو تیار رکھیں ، ہم اپنے قائدین کا دفاع بھی کریں گے، پنجاب حکومت خود اپنی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہی ہے، عوام احتجاج میں عوامی و سرکاری املاک کے تحفظ کو ملحوض خاطر رکھیں ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree