Print this page

پروفیسرڈاکٹر شکیل اوج کا قتل علم دوست معاشرے کا قتل ہے، علامہ امین شہیدی

19 ستمبر 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے جامعہ کراچی کے استاد، اسلامک اسٹڈیز فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کی شہادت کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل اوج کا قتل علم دوست معاشرے کا قتل ہے، دہشت گرد ملک و قوم کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں، کراچی میں آرٹیکل 245 کا نفاذ کرتے ہوئے وزیرستان طرز کا فوجی آپریشن کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت میڈیا سیل سے جاری ایک مذمتی بیان میں کیا۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ یہ کیسا آپریشن ہے کہ جس میں دہشت گرد آزادانہ طور پر اپنی کارروائیاں کررہے ہیں، سندھ حکومت محض زبانی جمع خرچ کرنے کے بجائے عمل اقدامات پر توجہ کرتے ہوئے ڈاکٹر شکیل اوج کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سرعام پھانسی دے۔

 

علامہ امین شہیدی کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ کا قتل کرنے والے کسی بھی صورت وطن دوست نہیں ہوسکتے، ڈاکٹر شکیل اوج جیسی علم دوست شخصیت کا قتل معاشرے کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنے کی سازش ہیں، اس سازش کے ذریعے دہشت گرد چاہتے ہیں لوگ دہشت گردی کیخلاف آواز بلند کرنا چھوڑ دیں لیکن دہشت گردوں کا خواب چکنا چور ہوچکا ہے، ڈاکٹر شکیل اوج کی شہادت معاشرے کو مزید علم دوستی کی جانب راغب کرنے کا باعث بنے گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree