Print this page

پاکستان میں دہشت گردکاروائیوں میں را کی مداخلت کے شواہدکے بعد بھارت سے دوستانہ تعلقات کی خواہش کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا، علامہ راجہ ناصرعباس

03 جولائی 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان میں خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ کے ذریعے بھارت کی مداخلت کے شواہد کے بعد اس سے دوستانہ تعلقات کی خواہش کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔ ملک میں سرگرم بیشترمذہبی انتہا پسند گروہوں کوبھارت کی طرف سے بھاری رقوم کی فراہمی کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔مذہب کی آڑ میں کالعدم تنظیمیں اسلام دشمن طاقتوں کے اشاروں پر ناچ رہی ہیں۔ گزشتہ تین دہائیوں سے ان مذموم عناصر نے اس ملک کے امن و سکون کو جہنم رکھا ہے۔ہزاروں قیمتی بے گناہ انسانی جانوں کے خون سے ہاتھ رنگے جا چکے ہیں۔ہم ان داخلی دشمنوں کے ساتھ ساتھ ان سرحدی ممالک پر بھی کڑی نظر رکھنا ہو گی جو ملک دشمن قوتوں کو محفوظ پناہ گاہیں مہیا کرتے ہیں۔ پاکستان کی سا لمیت وبقا ہمیں ہر شے سے زیادہ عزیز ہے۔ہم نے ہمیشہ ہر اس شخص اور جماعت کے خلاف آواز بلند کی جو وطن عزیز کی ترقی و استحکام اور امن کی راہ میں رکاوٹ کا باعث ہو۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں مذہب کے نام پر گزشتہ طویل عرصہ سے خون کا کھیل کھیل رہا ہے۔ وطن عزیز کے اندر موجود اس کے آلہ کارفرقہ واریت کے ذریعے ہماری وحدت و اخوت پر کاری ضرب لگانے کے درپے ہیں۔جس کا ہم نے بصیرت اور دانشمندی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں فرقہ واریت نام کی کوئی شے نہیں بلکہ یہ انتہا پسند قوتوں کی طرف سے آگ لگانے کی ناکام کوشش ہے۔علامہ ناصر عباس نے کہ پاکستان کو اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر بھارت کی دخل اندازی کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے اور اس کے اصلی چہرے کو آشکار کرنا چاہیے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree