Print this page

نوازشریف اور نوازشریف سمیت ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کا بر سر اقتداررہنا خلاف آئین و قانون ہے، علامہ ناصرعباس جعفری

29 اگست 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر کٹنے کے بعد ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے، نواز شریف اور شہبازشریف سمیت نامزد ملزمان کا بر سر اقتدار رہنا خلاف آئین و قانون ہے، ہم کرپٹ سسٹم کی بہتری کی جنگ لڑرہے ہیں ، خون کے آخری قطرے تک ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلابی منشور کی حمایت جاری رکھیں گے، مجلس وحدت مسلمین اہل سنت براداران کے ساتھ استحکام پاکستان کے لئے اسٹریجیٹک پارٹنر شپ برقرار رکھے گی، ہماری جدوجہد کسی صورت آئین ، قانون اور جمہوریت کے منافی نہیں ان خیالا ت کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نےپارلیمنٹ ہاوس کے باہر  انقلاب مارچ کی لاکھو ں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاون میں  14 افراد کےقتل اور 90 افراد کے اقدام قتل کی ایف آر میں نامزد ملزمان بشمول وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر ریلوے سمیت دیگر حکومتی افراد کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں انہیں حکومت کرنیکا کوئی حق نہیں اور انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔پاکستان میں قانون کی دھجیاں بکھیرنے والے ، قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے، دہشت گردی کی سرکاری سرپرستی کرنے والےکسی صورت حکمرانی کا حق نہیں رکھتے ، عوام ان کرپٹ اور قابض حکمرانوں سے نجات کے طلبگار ہیں ، اسلام آباد اور ملک بھر میں حکمرانوں کے خلاف بیٹھے عوام نے اس کرپٹ سسٹم کے خاتمے کا ریفرینڈم کردیا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree