قانون کی حاکمیت کیلئے فوجی عدالتوں کو قائم رکھنا ناگزیر ہے، علامہ ناصرعباس جعفری

17 اپریل 2015

وحدت نیوز (شیخوپورہ) مجلس وحدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں امن کیلئے فوجی عدالتوں کو قائم رکھنا ضروری ہے ورنہ دہشت گردوں کے حوصلے بڑھیں گے '(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی 35سالوں سے مل کر ملک کو لوٹ رہی ہیں ، دونوں جماعتوں نے عام اور غریب آدمی کو کچھ دینے کی بجائے صرف اپنا مال بنایا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین ضلع شیخوپورہ کے زیر اہتمام جامع مسجد امامیہ کالونی میں اجتماعی شاد ی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو چلانے کے لئے ہزاروں نہیں صرف دو درجن ایماندار لوگ کافی ہیں اگر ملک کو یہ ایماندار لوگ مل جائیں تو ملک کی تقدیر کو دنوں میں بدلا جا سکتا ہے مگر موجودہ حکمرانوں کو ملک اور قوم کی کوئی فکر نہیں یہ صرف اپنا اقتدار بچانے میں لگ ہوئے ہیں جسکی وجہ سے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل میں خطر ناک میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں امن کیلئے فوجی عدالتوں کو قائم رکھنا ضروری ہے ورنہ دہشت گردوں کے حوصلے بڑھیں گے۔ شادی کی اس اجتماعی تقریب سے سید ناصر شیرازی ،علامہ قیصر عباس چیئر مین شیئر پاکستان،سید مسرت کاظمی ،سید اسد عباس نقوی  اور دیگر مہمانان گرامی نے بھی خطاب کیا۔آخر میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 15جوڑوں کا نکاح پڑھایا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree