Print this page

غاصب حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا ہے، محاصرے اور گرفتاریوں سے خوف زدہ نہیں ہوں گے، علامہ ناصرعباس جعفری

07 اگست 2014

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے صوبائی سیکرٹریٹ پنجاب میں اخبارات کے نمائندوں سے غیر رسمی ملاقات کی۔ پاکستان کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ان جعلی مینڈیٹ اور انجنیئرڈ الیکشن کے ذریعے اقتدار پر قابض حکمرانوں کیخلاف میدان عمل میں نکل چکے ہیں، اب ان غاصبوں کا جانا ٹھہر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ اور یوم شہداء میں شامل ہونے والوں کیخلاف کوئی بھی متشدد اقدام حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف مقدمہ کے اندراج سے ثابت ہوگیا کہ حکمراں حواس باختہ ہوچکے ہیں، ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، شریف برادران نے مقدمہ درج کرکے اپنی آمرانہ سوچ کا ایک بار پھر قوم کے سامنے اظہار کر دیا۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ مجلس وحدت مسلمین نظام کی تبدیلی کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری، مسلم لیگ قاف اور سنی اتحاد کونسل کے ہم قدم ہے، حکمران جتنا ظلم چاہے کر لیں اُنہیں جلد عوام کی عدالت میں جوابدہ ہونا پڑیگا، نظام کی تبدیلی کے بعد بھی ہم مل کر ملک و قوم کو دہشت گردی، مہنگائی اور بے روزگاری عفریت سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے شریفوں اور زرداریوں کی حکمرانی دیکھ لی 14 اگست کو پاکستانی قوم اپنے حکمرانوں کے انتخاب کا فیصلہ خود کرے گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree