Print this page

علامہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ایم ڈبلیوایم کے ہزاروں کارکنان اسلام آباد کی جانب گامزن

16 اگست 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا قافلہ انقلاب مارچ میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں اور ہزاروں کارکنان کے ہمراہ ماڈل ٹاوُن سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگیا،قافلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماوں علامہ شفقت شیرازی،علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ اعجاز بہشتی،علامہ عبدالخالق اسدی سیکرٹری جنرل پنجاب،سید اسد نقوی،علامہ امتیاز کاظمی،علامہ سید جعفر موسوی بھی شریک ہیں قافلے کی روانگی سے قبل کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم اس وطن کے جانثار اور وفادار بیٹے ہیں اس دھرتی کی حفاظت کے لئے ہم جانوں کا نظرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ہمارا یہ مارچ ملک میں آئین کی حقیقی نفاذ کے لئے ہیں ہم نے 22ہزار اپنے پیاروں کے لاشے اُٹھائے اور اس کے باوجود ملک میں ہمیشہ امن اور محبت کا درس دیا ہم نے اپنی عوامی اور پرامن احتجاج کی طاقت سے کو ئیٹہ کی رئیسانی کو اقتدار سے فارغ کیا تھا انشااللہ اسی طرح اس پر امن مارچ سے اسلام آباد اورپنجاب کے رئیسانیوں سے اس قوم کو آزاد کرائیں گے۔

 

کاروان انقلاب  کے استقبال کے لئے جی ٹی روڈ کے تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرلزہر ضلع میں  کیمپ  اور مارچ میں شامل شرکاء کے لئے سبیل اور کھانے کا بندوبست کریں گے اسی طرح اسلام آباد میں بھی شرکاء انقلاب مارچ کے لئے بھر پور انتظامات کریں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree