Print this page

عدل وانصاف کے قیام کیلئے مخلصین کاسیاسی طاقت حاصل کرناشرعی وعقلی فریضہ ہے،علامہ اعجاز بہشتی

19 نومبر 2015

وحدت نیوز (ماتلی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی ان دنوں سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے ایم ڈبلیوایم کے امیدواروں کی عوامی رابطہ مہم میں شرکت کیلئے سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے پرہیں ، ماتلی میں ایم ڈبلیوایم کے نامزد کونسلر نادرنوتکانی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کا انتخابات میں حصہ لینا کو ئی جذباتی اورغیر منطقی فعل نہیں ،  عدل وانصاف کے قیام کیلئے مخلصین  کاسیاسی طاقت حاصل کرناشرعی وعقلی فریضہ ہے،عوام پر حق حکمرانی جب تک فاسقین اور فاجرین کو حاصل رہے گا، عوام اپنے جائز حقوق کیلئے اسی طرح سرگرداں رہیں گے، مکتب تشیع کے پیروکار نظام ولایت کے حامی ہیں ، جس میں سیکیولرازم ، کمیونزم کی کوئی گنجائش نہیں، مکتب تشیع کو خدا نے وہ طاقت عطاکی ہے کہ وہ دنیا کے محروموں اور مظلوموں کو راہ نجات دکھا سکتے ہیں ، سابقہ الیکشن اور موجودہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد پسے ہو ئے طبقے کا با اختیار بنانے میں مدددینا ہے انشاءاللہ ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار کامیاب ہونے کے بعد تعلیمات علوی ؑکی روشنی میں عادلانہ نظام سیاست کی بنیاد ڈالیں گے۔واضح رہے کہ علامہ اعجاز بہشتی ماتلی سمیت حیدر آباد اور کراچی کے مختلف اضلاع میں ایم ڈبلیوایم کے نامزدامیدواروں کی انتخابی مہم میں بھی شریک ہو نگے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree