Print this page

عالم اسلام کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ نام نہاد اسلامی لیڈر شپ کی منافقت ہے،علامہ اصغرعسکری

02 اکتوبر 2015

وحدت نیوز (بھکر) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماعلامہ اصغر عسکری نے بھکر میں معززین کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج یمن، شام ، عراق ،افغانستان اور پاکستان میں مسلمانوں کے قتل عام کے ذمہ دارِ جہاں استعماری طاقتین امریکہ اور اسرائیل ہیں وہاں سب سے بڑا مسئلہ اسلامی ممالک میں نام نہاد اسلامی لیڈرشپ کا منافقانہ رویہ ہے۔

یمن میں ہزاروں لوگوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔ داعش شام اور عراق کے اندر لوگوں کو زندہ جلا رہے ہیں ذبحہ کر رہے ہیں مگر امت مسلمہ خاموش تماشائی ہے۔ ظالم کو ظالم کہنے کی جرأت جب تک پیدا نہیں ہو گی۔ عالم اسلام اس طرح دہشت گرد قوتوں کا شکار رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج آل سعود ،ترکیہ اوردیگر عرب ممالک یمن ، شام اور عراق میں نہ صرف دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں بلکہ ان کو فنڈز اور اسلحہ بھی فراہم کر رہے ہیں۔ یہ کونسا اسلام ہے؟ کہ مسلمان بھائیوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا جب تک امت مسلمہ ان نام نہاد اسلامی راہنماؤ کے خلاف بغاوت نہیں کریں گے۔ اور صالح قیادت کو سامنے نہیں لائیں گے۔ عالم اسلام اس طرح کے درد ناک سانحات سے گزرتا رہے گا۔ لہذا ہماری سب سے بڑی ذمہ داری لوگوں کے اندر شعور پید ا کرنا ہے کہ منافق و مومن کے درمیان فرق پیدا کر سکیں۔طولِ تاریخ میں منافقین نے سب سے زیادہ اسلام کو نقصان پہنچایا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree