سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا تنظیمی دورہ کوہاٹ

27 فروری 2016

وحدت نیوز (کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے صوبہ خیبرپختونخوا کے دورہ کا آغاز کر دیا۔ کوہاٹ کے علاقہ کچئی میں دفاع وطن کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس سے قبل استر زئی پایان  کے علاقہ حسن خیل میں علامہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خیر العمل کے زیر اہتمام چلنے والے سلائی سنٹر کا دورہ کیا۔ طالبات سے گفتگو کی، اور ہاتھ سے بنی چیزوں کا مشاہدہ کیا۔  اس موقع پر دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفد کے ہمراہ سابق چیف جسٹس سید ابن علی و صدر وحدت کونسل سے ملاقات کی، ان کے ہمراہ وفد میں علامہ اقبال بہشتی رکن شوری عالی، علامہ سبطین حسینی صوبائی سیکرٹری جنرل کے پی کے، علامہ ارشاد مطاہری سیکرٹری جنرل ضلع ہنگو حاجی علی داد سیکرٹری جنرل ضلع استر زئی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree