Print this page

سپریم کورٹ اور اسمبلی پر حملہ کرنے والے آج کس منہ سے پرامن عوام پر آوازیں کس رہے ہیں ؟ناصر شیرازی

04 ستمبر 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) حکمران بحران کے حل میں سنجیدہ نہیں پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن اجلاس کرپٹ نظام کو بچانے کے لئے اسٹیٹسکو کے حامیوں کا ایک ناکام حربہ ہے مقدس ایوان پر دھاندلی سے قابض لوگ پاکستان میں تبدیلی ،اصلاحات اور اپنے حق کے لئے سڑکوں پر موجود عوام کی توہین کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اور حکومت کے ساتھ مذاکراتی ٹیم کے ممبر سید ناصرشیرازی نے مرکزی رہنماوُں کے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت کرپٹ مافیا متحد ہو کر عوامی جد وجہد کیخلاف غلیظ پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عوامی بیداری سے یہ مافیا خائف ہے کیونکہ عوام اب ان لٹیروں کی بساط لپیٹنے کا عزم کر چکی ہے انہوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء پر عزم ہے اور ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کو تیار ہے ۔

 

سید ناصرشیرازی کا کہنا تھا کہ حکمران اپنی ناکامی اور کرپشن کو چھپانے کے نت نئے حربے استعمال کر رہے ہیں عوام ان کے چالوں سے بخوبی واقف ہے سپریم کورٹ اور اسمبلی پر حملہ کرنے والے آج کس منہ سے پرامن عوام پر آوازیں کس رہے ہیں ؟ہم اس ملک کے پر امن اور محب وطن شہری ہے اور ہمیں پاکستان کی سالمیت اور استحکام کا  درد  ان لٹیروں سے زیادہ ہے ہمارے کارکنان نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بھی امن اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوامی مطالبات پر قد غن لگانے کے بجائے اس کے سامنے سر تسلیم خم کریں ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree