سعودی اتحاد میں شمولیت کا فیصلہ مذہبی تعصب کی نگاہ سے نہیں بلکہ انسانی،اسلامی اور پاکستانی قوم کی روایات کو سامنے رکھ کر کرنا ہوگا،علامہ شفقت شیرازی

21 اپریل 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری و سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں یمن پر کئی دنوں سے مسلسل سعودی جارحیت کے نہ رکنے والے سلسلہ کی مزمت کرتے ہوئے  کہا کہ یمن آج سعودی مفادات کی آگ میں جل رہا ہے جو کہ مشرق وسطی میں آل سعود اپنے مزموم ارادوں کو حاصل کرنے میں مسلسل ناکام ہیں۔ اور انشاءاللہ یمنی عوام اک باشرف و باعفت قوم ہیں وہ کبھی بھی آل سعود کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔

 

علاوہ ازیں علامہ شفقت شیرازی نے پاکستان کے حکمرانوں کے مبہم موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمران جن احسانات کی بدولت ملک کو اس آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں ان کے بغیر بھی ملک چل سکتا ہے۔ سعودی تیل سے پہلے بھی 35 سال سے پاکستان چل رہا ہے اس تیل کے لالچ میں مزید نفرتوں کی آگ کے شعلے نہ بھڑکائے جائیں۔ سعودی شہزادے پاکستانی قوم کو گالیاں بھی بک رہے ہیں اور یمن مخالف اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت بھی دے رہے ہیں اس سے زیادہ اور ہتک و ذلت کیا ہوگی۔ آخر میں  انہوں نے پاکستانی پارلیمنٹ کے ارکان کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن کی منظور شدہ قرار داد عوام کے حقیقی جذبات کی ترجمانی ہے اور ملت پاکستان نے پہلی بار عصر حاضر کے فرعون کو بتا دیا کہ ہم کسی کے غلام نہیں بلکہ ایک آزاد و خود مختار قوم ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree