دشمن اسلامی مزاحمتی بلاک سے خوفزدہ ہے، عالمی سامراجیت اور صیہونزم کا خاتمہ عنقریب ہے،مولانا شفقت شیرازی

01 جولائی 2014

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ مولانا شفقت شیرازی نے کہا ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کا دشمن آج پوری دنیا میں اسلام کی طاقت اور اسلامی مزاحمتی بلاک سے خوفزدہ ہو چکا ہے، فلسطین، لبنان ، شام یا پھر عراق یہ معرکہ ظالم اور مظلوم کے درمیان ہے، آج شیعہ مسلمانوں کے ساتھ ناصرف سنی مسلمان بلکہ عرب عیسائی بھی سامراجیت کے خلاف قائم اسلامی مزاحمتی بلاک کو اپنے لئے نجات دہندہ سمجھ رہے ہیں،ان کاکہنا تھا کہ اس اسلامی مزاحمت کا آغاز عظیم و عالی شان بزرگ اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی ؒ نے شروع کیا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے زیر اہتمام مرکزی مسجد جعفر طیار سوسائٹی میں عراق وشام کی تازہ صورتحال پر خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

 

مولانا شفقت شیرازی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سلسلہ وار کامیابیوں نے دشمن کو اس نتیجے پر پہنچایا کہ مشرق وسطی میں مقاومت کی کمر توڑنے کے لئے دمشق کو کمزور کیا جائے، انہوں نے کہا کہ تہران مرکز مقاومت ہے اور دمشق قلعہ مقاومت ہے، لہذا اس قلعہ کو کمزور کرنے کے لئے امریکا و اسرائیل نے سعودی امداد کے ذریعے 80 سے زائد ممالک سے دہشتگردوں کو شام بھیجا مگر شامی فوج اور رضاکاروں نے مقابلہ کرکے اپنے ملک کا دفاع کیا اور کررہے ہیں علامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ اب یہ دہشتگرد عراق میں اپنی شکست کا بدلہ نکال رہے ہیں لیکن عراق کے مرجع بزرگ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے عراق کے تمام شیعہ و سنی مسلمان متحد ہوگئے ہیں اور اس دہشتگرد گروہ سے نبردآزما ہونے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں یہ بیداری اور مقاومت کے لئے تیاری ظہور امام کا مقدمہ ثابت ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree