Print this page

حکومت سے عوامی تحریک کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن ایم ڈبلیوایم کے رہنما اسد عباس سمیت 40کارکن گرفتار

12 ستمبر 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات اور مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسد عباس نقوی سمیت ایم ڈبلیو ایم کے40 کارکنوں کو اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس فور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے والی کمیٹی کے رکن و ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی سمیت 40 افراد کو مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی دفتر پر چھاپا مار کر گرفتار کرلیا گیا ہے۔اسد عباس نقوی کے علاوہ ایم ڈبلیوایم آزاد کشمیر کے صوبائی سیکریٹری سیاسیات تصور موسوی، سیکریٹری روابط مولانا حمید نقوی ، سیکریٹری اطلاعات زیشان حیدر سمیت دیگر شامل ہیں ،  اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس اور رینجر زکی مشترکہ کارروائی میں یہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔تمام گرفتار شدگان کو پولیس اور رینجرز کے اہلکار نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں ،  مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی کی جانب سے ان گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت فی الفور کارکنوں کو رہا کرے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree