Print this page

حکمرانوں نے ہٹ دھرمی دکھائی تو فقط اسلام آباد ہی نہیں پورا پاکستان مفلوج ہوسکتا ہے، علامہ شفقت شیرازی

17 اگست 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سربراہ علامہ شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرکے تاریخ پاکستان کا سب سے بڑا اور منظم عوامی مارچ اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ عوامی مینڈیٹ کی رٹ لگانے والی جعلی حکومت کو اب فوراً مستعفی ہو جانا چاہیئے۔ انقلاب مارچ اور آزادی مارچ میں لاکھوں افراد کی پرجوش شرکت نے قاتل اور عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والی نواز شریف حکومت کے باقی رہنے کا جواز چھین لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا۔

 

 ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک اور سنی اتحاد کونسل کے قائدین اور عوام کے پرجوش اور روح پرور مشترکہ انقلاب مارچ نے تکفیریوں اور انکے سرپرستوں کی 35 سال سے بوئی گئی نفرتوں کی فصل کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔ علامہ شفقت حسین شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے قائد علامہ ناصرعباس جعفری نے گلگت بلتستان سے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ان کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، انہوں نے اپنا وعدہ وفا کیا ہے اور اب جی بی کو مستقل صوبہ بنانے کا مطالبہ انقلاب مارچ کے ایجنڈے کا حصہ بن گیا ہے۔ اسلام آباد میں انقلاب اور آزادی اسکوائرزملینزعوامی شرکت سے سج چکے ہیں، اگر حکمرانوں نے ہٹ دھرمی دکھائی تو فقط اسلام آباد نہیں پورا پاکستان مفلوج ہوسکتا ہے، جس کے ذمہ دار حکمران ہونگے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree