Print this page

ترجمان ملت جعفریہ علامہ امین شہیدی کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف تمام عزاداران میدان میں حاضری کیلئے آمادہ رہیں،علامہ اعجاز بہشتی

28 اگست 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) علامہ امین شہیدی کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے کے اندراج کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ شیخ اعجاز حسین بشہتی نے کہا ہے کہ عزادری سید شہدا کے ساتھ ہمارا رشتہ مچھلی اور پانی کا رشتہ ہے،محرم الحرام سے قبل علامہ محمد امین شہید ی اور سینکڑوں عزاداروں کی اچانک بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات کے ذریعے گرفتاریوں کا سلسلہ حقیقت میں آل سعود کو خوش کرنے اور غم حسین (ع) کو کم رنگ کرنےکی کی ناکام کوشش ہے،ہم کسی بھی صورت میں امین وحدت کو گرفتار ہونے نہیں دیں گے اور ہر قانونی راستےکو دستک دیں گے.تمام عزاداروں سے اپیل ہے وہ مکمل عزاداری کی تیاری کریں ، علماء، زاکرین اور ماتمی سنگت اپنے پوری طاقت سے میدان میں آمادہ اور علامہ راجہ ناصر کے ہر حکم پر لبیک کہنے کیلئے تیار رہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree