Print this page

بھکر میں کارکنوں کی گرفتاریاں بند نہ ہوئیں تو پاکستان بھر میں ماہ محرم الحرام متاثر ہوگا، ناصر شیرازی

21 اکتوبر 2013

وحدت نیوز(سرگودہا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے متنبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بھکر میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ نہ روکا تو پورے ملک کا ماہ محرم الحرام متاثر ہوگا۔ میڈیا کلب سرگودہا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ محرم الحرام میں انتظامیہ کو دہشت گردوں کی بجائے عوام کا ساتھ دینا ہوگا، اگر قانون شکنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی تو حالات خراب ہوسکتے ہیں، جس کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پنجابی طالبان بہت سرگرم ہیں اور کئی سانحات وقوع پذیر بھی ہوچکے ہیں لیکن صوبے میں سکیورٹی کے موثر انتظامات نظر نہیں آ رہے جو کہ عوام کے لئے تشویشناک امر ہے۔

 

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ سرگودہا ڈویژن کی انتظامیہ نے اگر بھکر میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ نہ روکا اور حلال پور میں جلوس عزاداری کو پرامن طریقے سے نہ گزرنے دیا تو پورے ملک کا ماہ محرم الحرام متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم مذہبی اور سیاسی جماعت ہے، اسے فرقہ وارانہ گروہ کے ساتھ بیلنس کرنے کی سازش کسی طور کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں سرگودہا ڈویژن امن و امان کے حوالے سے مثالی رہا لیکن تاحال یہاں کی انتظامیہ نے ضلعی اور ڈویژنل سطح پر عوام کے حقیقی نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا اور نہ ہی ان کے ساتھ میٹنگ کرکے کوئی باقاعدہ پالیسی تیار کی ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree