Print this page

امید ہے کہ نئی فوجی قیادت دہشتگردوں کو کچلنے کیلئے واضح اور دوٹوک پالیسی اختیار کرے گی، علامہ ناصر عباس جعفری

27 نومبر 2013
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے نئے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف کے تقرر ی کا خیرمقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نئےآرمی چیف پیشہ وارانہ فرائض بطریق احسن انجام دیتے ہوئےدہشتگردی کیخلاف واضح اور دوٹوک مؤقف اپنائیں گے اوروطن عزیز پاکستان کے اٹھارہ کروڑمظلوم عوام کواس ناسورسے نجات دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پچاس ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوئے تو وہیں سو ارب ڈالرسے زائد مالیت کا پاکستانی معیشت کا نقصان ہوا ہے ، وطن عزیز میں ریاستی اداروں کی رٹ ختم ہوتی جارہی ہے تو غیرریاستی عناصر دن بدن ریاست کو چیلنج کررہے ہیں، ایسے میں نئی فوجی قیادت کیلئے ان چیلنجز سے نمٹنا کسی امتحان سے کم نہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے امید ظاہر کی کہ نئی فوجی قیادت دہشتگردوں کو کچلنے کیلئے واضح اور دوٹوک پالیسی اختیار کرے گی،ان مسائل سے نمٹنے کیلئے اٹھارہ کروڑ عوام پاک فوج کی پشت پر ہونگے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree