Print this page

امامیہ رابطہ کونسل پشاور کے وفد کی علامہ امین شہیدی سے ملاقات

22 مارچ 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) امامیہ رابطہ کونسل پشاور کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں پشاور میں ملت جعفریہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وفد نے علامہ امین شہیدی کو پشاور میں ٹارگٹ کلنگ، شیعہ مخالف اقدامات اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر علامہ امین شہیدی نے کہا کہ اگر مسائل کا حل نکالنا ہے تو سب سے پہلے ہمیں اپنا محاسبہ کرنا ضروری ہے، کہ ہم جو کام کر رہے ہیں وہ اپنی ذات یا شہرت کے لئے ہے، یا رضائے الٰہی کے لئے۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر پشاور میں ہماری طرف کسی قسم کا تعاون درکار ہوا تو انشاءاللہ ہم ضرور کرینگے۔ ہماری دیرینہ خواہش ہے کہ پشاور کے اہل تشیع کسی بھی طرح اُٹھ کر اپنے حقوق کا دفاع کریں اور ہم بھی اس میں اپنا بھرپور حصہ ڈالنے کو تیار ہیں۔ علامہ امین شہیدی کیساتھ ملاقات کرنے والے وفد میں سید اظہر علی شاہ، سید ابرار حسین شاہ، بختیار راضی اور مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے آفس سیکرٹری ارشاد حسین بنگش شامل تھے۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پشاور کی سطح پر آئندہ مختلف قسم کے ملی پروگرام مشترکہ طور پر تشکیل دیئے جائیں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree