اقتصادی وعسکری شعبے میں ترقی کیلئے چین سے بہترکوئی دوست نہیں ، علامہ ناصرعباس جعفری

20 اپریل 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے چین کے صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین کے صدر کی آمد ہمارے لیے باعث اعزاز و مسرت ہے۔پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے حکومت چین کے مجوزہ منصوبہ جات پاکستان اور پاکستانی قوم سے والہانہ لگاو کاعملی اظہار ہے۔چین ہمارا وہ مخلص دوست ہے جس نے کسی بھی مشکل وقت میں ہمیں تنہا نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دفاعی اور علاقائی سلامتی سمیت تمام امور میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں موجود دہشت پسند قوتیں اور ان کے سہولت کاروں پر مضبوط ہاتھ ڈالا جا سکے اور ان کی کمین گاہوں کا تدارک ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین باہمی دوستی اور محبت کے لازوال رشتے سے بندھے ہوئے ہیں جنہیں کبھی جدا نہیں کیا جا سکتا۔چین کے صدر کا دورہ پاکستان علاقائی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree