اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کی وحدت و اخوت پر کاری ضرب لگانے کیلئے اپنی تمام تر قوت کے ساتھ حملہ آورہیں ،علامہ امین شہیدی

03 مئی 2016

وحدت نیوز (کراچی) صوبائی سیکریٹریٹ ایم ڈبلیو ایم سندھ کے تحت ولادت باسعادت امیرالمومنین حضرت علی ؑ کی مناسبت سے عظیم الشان جشن مرتضوی کا انعقاد کیاگیا، جس میں مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں کے رہنما ء مطلوب عوا ن( چیئرمین آل پاکستان سنی تحریک) ،مولاناقاری حافظ عبداللہ میمن،مولانا شکیل قادری ،مولانا راشد عظیم جواہ ( چیئرمین انجمن درِبتول) خالد ملک، آغا عباس جعفری، علامہ نقی نقوی ،مولانا غلام عباس جعفری،مولانا عمران حیدر، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنماء حیدر زیدی ، کراچی ڈویژن کے رہنما برادر ذکی ہاشمی، علامہ مبشر حسن ، علامہ صادق جعفری ، مولانا احسان دانش مولانا شیر علی، شبیر حسینی ،رضوان پنجوانی سمیت ہزاروں عاشقان ولایت نے جشن میں شرکت کی جبکہ ملک کے مشہور و معروف منقبت و اہلسنت نعت خواں حضرات نعمان قادری ، عمران سلطانی ، ساجد اشرفی، مرتضے ٰبریسٹر ،برادر مسلم مہدوی ، برادر محمد زبیر ، برادر سلیم مسطان ، وسیم و دیگر نے اہلبیت کی شان میں نظرانہ عقیدت پیش کیا جشن سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ امین شہید ی و جناب سید مقدس حسین کاظمی (بین الاقوامی شہرت یافتہ منقبت خواں و گدی نشین درباربری امام سرکار) بزرگ عالم دین علامہ غلام عباس رئیسی نے خصوصی خطاب کیا ۔

رہنما وں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور عصر میں یہود و نصاری اور خوارج کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حکمت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب ؑ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔مقررین نے کہا اس وقت اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کی وحدت و اخوت پر کاری ضرب لگانے کے لیے اپنی تمام تر قوت کے ساتھ مگن ہیں۔ان کی یہ کوشش ہے کہ دین اسلام کے پیروکار کو آپس میں الجھا کر کمزور کیا جا سکے تاکہ دین اسلام کے پیروکاروں پر انہیں غلبہ حاصل ہو لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے۔ہمیں حالات کی اس سنگینی کا درک ہے۔ہم فاتح خیبر کے ماننے والے ہیں۔ہم سے الجھنا آسان کام نہیں۔ ہم نے اسلام دشمن طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے باب العلم حضرت علی ؑ کے کردار کو مشعل راہ بنانا ہو گا۔ اجر رسالت کا ادا کرتے ہوئے رسول کریم ﷺ کے اقربا سے مودت کا اقرار محض زبان سے نہیں بلکہ اپنے عمل سے کرنا ہو گا۔ آج تجدید عہد کا دن ہے آج ہم نے اپنے مولا و آقا سے عہد کرنا ہے کہ دین حق کی سربلندی کے لیے ان کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں گے۔ہم نے اپنے اعلیٰ کردارو عمل سے یہ ثابت کرنا ہے کہ اہلبیت ؑ کے گھرانے کے ماننے والے ہیں اور ان کی تعلیمات ہی ہماری زندگی کا اولین مقصد ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree