Print this page

ایم ڈبلیوایم کے تحت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شہرہ آفاق کتاب ’’ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد کا ‘‘ کا پانچواں ملک گیر اسٹڈی سرکل 05 مارچ کو ہوگا

03 مارچ 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کردارسازی کونسل کا ملک بھر میں مسولین و کارکنان کی دینی، نظریاتی، و اخلاقی تربیت کا سلسلہ الحمدللہ جاری وساری ہے ۔ہر ماہ کی پہلی اور آخری اتوار کو پورے پاکستان میں یہ نشست ہورہی ہے مجلس وحدت مسلمین کے مخلص کارکنوں کی خصوصی کاوشیںاسٹڈی سرکل پروگرام کی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہیں۔

ملک بھرمجلس وحدت مسلمین پاکستان ،مرکزی کردار سازی کونسل کے زیر اہتمام ابھی تک4 اسٹڈی سرکل منعقد ہوچکے ہیں آیت اللہ العظمیٰ امام سید علی خامنہ ای کی شہرہ آفاق کتاب ’’ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد کا ‘‘ کا پانچواں اسٹڈی سرکل 05 مارچ 2023ء بروز اتوار کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،مرکزی کردارسازی کونسل کے زیر اہتمام ملک بھرمنعقد ہو گا ۔

 تمام محترم صوبائی / ضلعی صدور ،آرگنائزرسے گزارش ہے کہ اپنے صوبائی اور ضلعی شوری کے اجلاس میں اسٹڈی سرکل کو باقاعدہ ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔ اس کے علاوہ مرکزی/ صوبائی / اور ضلعی شوری کے اجلاسات میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے یہ اسٹڈی سرکل اور دیگر تربیتی امور اہم ترین کارکردگی شمار کیے جائیں گے۔ان شاءاللہ

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree