مجلس وحدت مسلمین 12 تا 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت و اخوت کے عنوان سے منائے گی، علامہ راجہ ناصرعباس

08 نومبر 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) عید میلاد البنی ﷺ کا دن مسلمانوں کا اپنے نبی کریم سے عشق کے عملی اظہار کا دن ہے پیغمبر خدا حضرت محمد مصطفی امت کے درمیان نقطہ وحدت ہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین 12کا تا 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت و اخوت کے عنوان سے منائے گی ۔ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سنٹرل سیکرٹریٹ ایم ڈبلیوایم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ اس عظیم اور پرمسرت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکبادپیش کرتے ہیں ولادت باسعادت نبی کریم ﷺ کا دن تجدید عہد کا دن ہے۔ہمیںحقیقی مصطفوی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا اور اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا عہدبھی کرنا ہو گا،آج ا مت مسلمہ کی تنزلی کا سب سے بڑا سبب رحمت اللعالمین کی حقیقی تعلیمات سے دوری ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ حضور نبی کریم نے امت کو اخوت،رواداری اور بھائی چارے کا درس دیا ہے لیکن آج عالم اسلام اغیار کے اشاروں پر ایک دوسرے کے دست وگریبان ہے۔اسلامی معاشروں میں بدترین اخلاقی وسماجی بگاڑ پیدا ہوچکا ہے ۔ ان تمام مشکلات کا حل تعلیمات مصفطوی میں پنہاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام جبر و بربریت سے نہیں بلکہ اسوہ حسنہ سے پھیلا ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ اس وقت مسئلہ کشمیرکا حل مسلم امہ کے لئے ایک چیلنج بن چکا ہے اس مقدس مہینے میں اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو ہرگز فراموش نا کریں ۔ اور اپنی میلاد کی محافل او ر جلوسوں میں ان کے لئے بھی آواز بلند کریں ۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین 12 تا 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت و اخوت منا رہی ہے۔

اس دوران ملک بھر میں جشن میلاد النبی کے سلسلے میں سمینار منعقد کیے جائیں گے۔ اور لاہور میں عظیم الشان وحدت کانفرنس کاانعقاد کیا جائے گا تمام صوبائی و ضلعی دفاتر پر چراغان اور نعتیہ محافل کا انعقاد اوربارہ ربیع الاول کو ملک بھر میں عید میلاد النبی کے مرکزی جلوسوں کے راستوں میں استقبالیہ کیمپ اور سبیلیں بھی لگائی جائیں گی۔

پریس کانفرنس کے موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی ، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی ، علامہ اقبال بہشتی ،علامہ سید ہاشم موسوی  ،شیخ شیر علی انصاری ، علامہ ضیغم عباس بھی موجود تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree