Print this page

مرکزی جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیوایم سید ناصرشیرازی کی قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کولیفائی کرنے پر مبارکباد

10 نومبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی نے قومی کرکٹ کی بہترین کارکردگی کی بدولت ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شاندار کامیابی اور فائنل میچ کیلئے کولیفائی کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئےپوری قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ آج حکیم الامت ڈاکٹر محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر قومی پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل اقبال کے شاہینوں نے جس محنت اور لگن کے ساتھ مد مقابل نیوزی لینڈ ٹیم کا مقابلہ کیا وہ قابل ستائش ہے، دوسری جانب ملکی بحرانی سیاسی حالات اور عوام کو درپیش معاشی مشکلات اور زہنی کوفت وازیت کے ماحول میں یہ فتح ایک عظیم تحفہ ہےجس نے پوری قوم کو مسرور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو شکست دیکر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں اقبال کے شاہین انشاءاللہ فائنل میچ میں بھی اسی طرح ٹیم ورک کے ذریعے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور تاریخی فتح کی حامل قرار پائے گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree