Print this page

ایم ڈبلیوایم کے تحت 100سے زائد شہروں میں آزادی القدس ریلیوں کا انعقاد

01 جون 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سےامام خمینیؒ کے فرمان پر قبلہ اوّل بیت المقدس اور ارض مقدس فلسطین کی صیہونی قبضہ سے آزادی اور امریکی ایما پہ مسلط کی جانیوالی “صدی کی ڈیل“ کیخلاف جمعتہ الوادع کو ملک بھر میں یوم القدس کے طور پہ منایا گیا۔چاروں صوبوں ، آزادکشمیر ، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب بھرمیں بعد نماز جمعہ سوسے زائد شہروں ، قصبوں ، دیہاتوں میں احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے جبکہ ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ان احتجاجی اجتماعات میں شدید گرمی اور سخت موسم کے باوجود حالت روزہ میں کڑوڑوں افراد بشمول خواتین، بچوں ،بزرگوں اور جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔شرکاءنے ہاتھوں نےبینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔

احتجاجی جلسوں اور ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ قبلہ اوّل بیت المقدس کی صیہونی قبضہ و تسلط سے آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے، پاکستان کی غیور عوام امریکہ اور عرب ریاستوں کی قبلہ اوّل کو مسلمانوں سے چھیننے اور آزاد فلسطینی ریاست کے وجود کے خلاف کسی سازش کو قبول نہیں کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ نئے مشرق وسطی کی طرح امریکیوں اور انکے عرب اتحادی شیوخ کا “صدی کی ڈیل کا منصوبہ بھی خاک میں مل جائے گا۔ ارض مقدس فلسطین پہ فلسطینوں کا حق ہے اور کسی بھی خائن کو یہ حق حاصل نہیں کہ اسکا سودا کرسکے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree